Like us

Receive all updates via Facebook. Just Click the Like Button Below...

Follow me on Social Networks

Add this !

Thursday, April 26, 2012

کراچی: فائرنگ کے مختلف واقعات میں 7 افراد جاں بحق، 4 زخمی


alt




    کراچی میں مختلف علاقوںمیں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں چھ افراد جاں بحق اور دو پولیس اہلکاروں سمیت چار زخمی ہو گئے، تاہم لیاری میں سرچ آپریشن کے دوران زخمی کانسٹیبل ہسپتال میں دم توڑ گیا۔گلشن اقبال میں نامعلوم افراد نے کار پر فائرنگ کی جس کے نتیجہ میں کار سوار 55 سالہ محمد صدیق شدید زخمی ہو ا جسے ایک نجی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ کورنگی سکیڑ 51 سی سے تشدد زدہ لاش ملی ہے۔ سلطانہ آباد میں فائرنگ سے منیر احمد ہلاک اور اس کے دو بیٹے حمید اللہ اور انور شدید زخمی ہو گئے۔ منگھو پیر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے قاسم اور احسان اللہ ہلاک ہوئے جبکہ ملیر کیماڑی گارڈن میں فائرنگ سے دو پولیس اہلکاروں سمیت تین افراد زخمی ہوئے۔ دوسری جانب لکی اسٹار میں فائرنگ سے زخمی ہونے والا شخص اسپتال میں دم توڑ گیا۔ لیاری کے علاقے میں سرچ آپریشن کے دوران پولس اہلکار الطاف زخمی ہو گیا جسے قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم زخموں کی تاب نا لاتے ہوئے کانسٹیبل الطاف اہسپتال میں دم توڑ گیا ۔سرچ آپریشن کے دوران پولیس نے ایک زخمی مشتبہ شخص کو گرفتار کر لیا۔

0 comments:

Post a Comment