Like us

Receive all updates via Facebook. Just Click the Like Button Below...

Follow me on Social Networks

Add this !

Friday, April 20, 2012

Urdu News


پاکستانی لڑکیوں کے سعودی وزیر کے لئے ناچ کے دوران عقب میں سرکاری بینر نمایاں ہے

رپورٹ:سبیل احمد انبالوی

گذشتہ دنوں سعودی عرب کے بوڑھے وزیر اطلاعات پاکستان کے دورے پر تشریف لائے۔ انتہائی شرمناک بات یہ ہے کہ انہیں خوش کرنے کے لئے پاکستانی وزیر اطلاعات محترمہ فردوس عاشق اعوان صاحبہ نے ایک ڈانس پارٹی کا انعقاد کیا جس میں پا کستانی لڑکیاں انتہائی شرمناک لباس میں بوڑھے سعودی وزیر کے سامنے کافی دیر تک ناچتی رہیں اور اس دوران پاکستانی اعلی حکام اور خود وزیر اطلاعات فردوش عاشق اعوان بھی موجود تھیں۔ اس پارٹی کے بعد کی کہانی معلوم نہ ہو سکی۔ یہ ہے مملکت خداداد اسلامی جمہوریہ پاکستان ، رقص میں ہے سارا جہاں۔ جھوم شرابی جھوم، محفل رقص و سرور بپا کی گئی ہے وزیر اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی میزبانی میں۔ مہمان خصوصی ہیں خادمین حرمین شریفین کنگ عبداللہ کے وزیر اطلاعات و کلچرمنسٹر عزت ماب عبدالعزیز بن محی الدین خوجہ۔ وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اس حوالے سے میڈیا کو بتایا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان میڈیا اور ثقافت کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دیا جا رہا ہے اور یہ پارٹی بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ سعودی عرب کے وزیراطلاعات وثقافت ڈاکٹر عبدالعزیز بن محی الدین الخوجہ کے دورہ پاکستان سے دنیا میں اسلام کے حقیقی تشخص کو اجاگر کرنے کے حوالے سے مشترکہ میڈیاحکمت عملی تشکیل دینے میں مدد ملے گی۔ واضح رہے کہ سعودی وزیر اطلاعات وثقافت ڈاکٹر عبدالعزیز بن محی الدین الخوجہ نےوفاقی وزیر اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردس عاشق اعوان کی دعوت پر پاکستان کا تین روزہ دورہ کیا۔ وفاقی وزیراطلاعات نے کہاکہ سعودی وزیر اطلاعات کے دورے سے نہ صرف ایک دوسرے کی ثقافتوں کو سمجھنے کا موقع ملے گا بلکہ اس سے دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے میں مدد ملے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دراصل پاکستان سرکاری میڈیا کے شعبے میں سعودیہ سے مالی مدد چاہتا ہے اور اسی سلسلے میں وزیر مذکور کو پاکستان بلایا گیا تھا۔ اور اسی باعث ناچ کی محفل کا انتظام بھی پی ٹی وی نے ہی کیا۔ فردوس عاشق اعوان نے بھی اس سلسلے میں اشارہ دیتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے مابین میڈیا اور ثقافت کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دیا جائے گا۔ پاکستان ٹیلی ویژن اور سعودی ٹیلی ویژن کے مابین مشترکہ پروڈکشن کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ اسی طرح ریڈیو پاکستان اور سعودی ریڈیو اور پاکستان کی سرکاری خبررساں ایجنسی اے پی پی اور سعودی پریس ایجنسی کے مابین تعاون کو بھی فروغ دیا جا سکتا ہے۔سعودی عرب کے وزیر اطلاعات وثقافت ڈاکٹر عبدالعزیز بن محی الدین الخوجہ نے اس موقع پر کہا کہ ان کا دورہ پاکستان سے دونوں ممالک کے مابین تعلقات بالخصوص میڈیا اور ثقافت کے شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے میں مدد گار ثابت ہوگا۔ پاکستان میں سعودی عرب کے سفیرعبدالعزیز الغدیر، وفاقی سیکرٹری اطلاعات تیمور عظمت عثمان اور وفاقی وزارت اطلاعات ونشریات کے سینئر افسران بھی ان پارٹیوں میں شریک ہوئے۔ سعودی وزیر اطلاعات کے پاکستان کے لئے پرجوش جذبات کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتاہے کہ اگرچہ حال ہی میں ان کا ایک آپریشن ہواہے اس کے باوجود انہوں نے اپنے پاکستان کے دورے کو موخر نہیں کیا۔ لیکن افسوس کی بات یہ ہے کہ


ان کے دورے سے جو توقع تھی وہ پوری نہ ہوئی اور انہوں نے پی ٹی وی کے لئے فوری طور پر کسی گرانٹ یا رقم کا اعلان نہیں کیا اور پی ٹی وی کی طرف سے ڈانس پارٹی بھی ضائع گئی۔

0 comments:

Post a Comment