Like us

Receive all updates via Facebook. Just Click the Like Button Below...

Follow me on Social Networks

Add this !

Friday, April 20, 2012

راولپنڈي ميں طيارہ گرگيا، 118 مسافر جاں بحق، وزارت دفاع کي تصديق

 
راولپنڈي…راولپنڈي ميں چکلالہ کے علاقے بحريہ ٹاو?ن کے قريب نجي ايئر لائن کا مسافر طيارہ گرکر تباہ ہوگيا، ذرائع کے مطابق حادثے ميں تقريباً تمام 127 افراد جاں بحق ہوگئے، تاحال کسي کے زندہ بچنے کي کوئي اطلاع نہيں ملي، وزارت دفاع نے حادثے ميں 118 افراد کے جاں بحق ہونے کي تصديق کي ہے. جيو نيوز سے گفتگو کرتے ہوئے عيني شاہد نے بتايا کہ راولپنڈي کے علاقے کورال کے گاو?ں حسين آباد کے قريب طيارہ شام 6سے ساڑھے 6 بجے کے قريب گرا اور طيارے کے ٹکڑے نصف کلو ميٹر تک پھيلے ہوئے ہيں، طيارے کا ملبہ کئي مکانوں پر گرا ہے، حادثے کے بعد علاقہ مکينوں نے خود امدادي سرگرمياں شروع کيں اور لاشوں و انساني اعضا کو ايک جگہ جمع کرنا شروع کرديا تھا، حادثے کے بعد علاقے ميں بجلي بھي چلي گئي جس کے باعث امدادي کاموں ميں مشکل پيش آرہي ہے. سول ايوي ايشن ذرائع اور وزارت دفاع نے تصديق کي ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والا مسافر طيارہ بھوجا ايئر لائن کا ہے جس ميں 118 مسافر اور عملے کے 9 ارکان سوار تھے، مسافروں ميں 6 شير خوار بچے بھي شامل ہيں. صدر زرداري اور وزيراعظم گيلاني نے حادثے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے واقعے کي تحقيقات کا حکم ديديا ہے. ريسکيو ذرائع کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والا طيارہ مکمل طور پر تباہ ہو گيا ہے اور علاقے ميں ملبہ و انساني اعضاء اور لاشيں دور دور تک بکھري ہوئي ہيں، شديد بارش کے باعث امدادي کاموں ميں انتہائي مشکلات کا سامنا ہے. ذرائع کے مطابق طيارہ اسلام آباد ايئرپورٹ سے 5 کلو ميٹر دور رہائشي علاقے ميں گرا، حادثے کے مقام پر اب بھي کئي جگہ آگ لگي ہوئي ہے اور طيارے کا ملبہ دور دور تک بکھرا ہوا ہے، امدادي ٹيميں حادثے کے مقام پر پہنچ گئي ہيں ، پاک فوج کے جوان بھي جائے وقوعہ پر روانہ ہوگئے ہيں جبکہ راولپنڈي اور اسلام آباد کے اسپتالوں ميں ايمرجنسي نافذ کردي گئي ہے. ذرائع کے مطابق کراچي سے پرواز کے وقت بتاديا گيا تھا کہ اسلام آباد ميں موسم خراب ہے جس کے باوجود طيارہ اسلام آباد کيلئے روانہ کرديا گيا، اس وقت بھي وفاقي دارالحکومت ميں موسم شديد خراب ہے ،ذرائع کے مطابق بھوجا ايئر لائن کے طيارے کے پائلٹ نور اللہ آفريدي جبکہ کو پائلٹ مشتاق تھے، پائلٹ نے خراب موسم کے باوجود طيارہ لينڈ کرانے کي کوشش کي. ذرائع کے مطابق نجي ايئر لائن کي پرواز بي فور. 213 شام 5 بجے کراچي سے اسلام آباد کيلئے روانہ ہوئي تھي تاہم ٹريفک کنٹرول سے 6 بج کر 40 منٹ سے طيارے کا کوئي رابطہ نہيں تھا. ذرائع کے مطابق کنٹرول ٹاور سے طيارے کو لينڈنگ کيلئے کليئر کرديا گيا تھاتاہم موسم کي خرابي کے باعث طيارہ حادثے کا شکار ہو گيا. بھوجا ايئر لائن کے اسٹيشن ماسٹر اسلام آباد کاکہنا ہے کہ بي فور 213 کي آج شام پہلي پرواز تھي ، کمپني نے آج سے نئي پروازوں کا آغاز کيا.

0 comments:

Post a Comment