Like us

Receive all updates via Facebook. Just Click the Like Button Below...

Follow me on Social Networks

Add this !

Friday, April 20, 2012

Technology


انٹیل کی تکنیک سے بنائے گئے اس فون کی تفصیلات جلد ہی منظر عام پر آنے کی امید ہے۔
اس فون کو بھارتی بازار میں فروخت کرنے کے لیے لاوا کمپنی نے بھارت میں الیکٹریکل سامان فروخت کرنے والی ریٹیل کمپنی کروما سے اشتراک کیا ہے۔
انٹیل نے اس سے پہلے بھی سمارٹ فون کے بازار میں قدم رکھنے کی کوشش کی تھی لیکن اسے کامیابی حاصل نہیں ہوسکی تھی۔
انٹیل نے سنہ دوہزار دس میں ایل جی کمپنی سے سمارٹ فون بنانے کے لیے اشتراک کیا تھا لیکن بغیر کوئی ماڈل بنائے یہ پارٹنرشپ ختم ہوگئی تھی۔
فی الوقت موبائل فون کے بازار میں برطانوی کمپنی اے آر ایم اور امریکی کمپنی کوالکوم کی تکنیک سے بنائے ہوئے فون کا بول بالا ہے۔
انٹیل کا نیا سمارٹ فون گوگل سمارٹ فون کی تکنیک Android Gingerbread پر چلتا ہے اور اس فون میں آٹھ میگا پکسل کمیرا ہے۔
لاوا کمپنی کے ڈاریکٹر وشال سہگل کا کہنا ہے ’فیچر فون میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد ژولو (XOLO) سمارٹ فون کے بازار میں ایک نیا مقام بنائے گا۔‘
واضح رہے کہ لاوا کمپنی بھارت میں فون بنانے والی سب سے مقبول ترین کمپنیوں میں سے ایک ہے۔ یہ کمپني ڈھائی برس پہلے وجود میں آئی تھی اور کمپنی کے مطابق دس ملین سے زائد صارفین اس کے بنائے ہوئے فون استعمال کررہے ہیں۔

0 comments:

Post a Comment