Like us

Receive all updates via Facebook. Just Click the Like Button Below...

Follow me on Social Networks

Add this !

Saturday, April 28, 2012

دمشق کی مسجد میں خودکش دھماکا، فورسز اہلکاروں سمیت 11 ہلاک، درجنوں زخمی

بیروت، دمشق)اے ایف پی،رائٹرز(شام کے دارالحکومت دمشق میں جمعہ کو لاکھوں افراد سڑکوں پر نکل آئے اور صدر بشار الاسد سے استعفے کا مطالبہ کیا۔شہر کی ایک مسجد میں جمعہ کی نماز کے بعد ہونے والے خود کش دھماکے میں 11افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے جن میں چند سیکورٹی اہلکار بھی شامل ہیں،اخوان المسلمون نے اقوام متحدہ کے سربراہ بان کی مون پر زوردیا ہے کہ چونکہ دمشق امن منصوبے پر عمل کرنے میں ناکام ہوگیا ہے لہٰذا اقوام متحدہ میں اس کی رکنیت کو معطل کیا جائے ۔خود کش دھماکا میدان ضلع کے زین العابدین مسجد میں اس وقت ہوا جب لوگ نماز پڑھ کر نکل رہے تھے جہاں بعد نماز جمعہ ہونے والے حکومت مخالف احتجاج کے خدشے کے باعث سیکورٹی فورسز کی بھاری تعداد کو تعینات کیا گیا تھا۔لندن میں قائم شام سے متعلق انسانی حقوق کے مشاہدے کی تنظیم کے سربراہ رامی عبدالرحمٰن نے کہا ہے کہ جمعہ کو سرکاری سیکورٹی فورسز نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے فائر کھول دیا جس کے نتیجے میں بچے سمیت 3افراد جاں بحق ہوگئے۔انہوں نے کہا کہ ملک کے مختلف حصوں میں 10ہزار افرادنے حکومت مخالف احتجاج میں شرکت کی۔سرکاری ٹی وی نے مسجد میں ہونے والے خود کش حملے کاالزام دہشتگردوں پر عائد کرتے ہوئے کہا کہ حملے میں سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں کے ساتھ عام شہری بھی ہلاک و زخمی ہوئے۔  

0 comments:

Post a Comment