Like us

Receive all updates via Facebook. Just Click the Like Button Below...

Follow me on Social Networks

Add this !

Friday, April 20, 2012

لاشوں کیساتھ تصویریں، امریکا کا فوجیوں کے خلاف تحقیقات کا وعدہ، بدلہ لینگے، طالبان

کابل،واشنگٹن،سڈنی( اے ایف پی/جنگ نیوز)افغانستان میں امریکی فوجیوں کی سفاکیت کے نئے تصویری ثبوت منظرعام پر آئے ہیں جن میں امریکی فوجیوں کو افغانوں کی لاشوں کی بے حرمتی کرتے ہوئے ان کے ساتھ اپنی تصویریں بنائی گئی ہیں۔امریکی اخبارمیں شائع ہونے والی ان تصاویر سے ایک بارپھر افغان عوام میں اشتعال کی لہر دوڑ گئی ہے جبکہ نیٹوکے رکن ملکوں میں بھی اس بے مقصدجنگ سے نکل جانے کی خواہش زورپکڑرہیہے۔امریکی وزیردفاع لیون پنیٹانے فوجیوں کے خلاف تحقیقات کرنے کا وعدہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس واقعے میں ملوث فوجیوں کو سزادی جائے گی۔روس نے نیٹوکے 2014ء میں افغانستان سے فوجی انخلاء کے منصوبے کو ”مصنوعی“قراردیتے ہوئے کہا کہ انخلاء کے مجوزہ منصوبے سے وسطی ایشیا کی ریاستوں،چین اوردیگر ملکوں کو خدشات لاحق ہیں تاہم نیٹوکے سربراہ آندرے فوگ راسموسین نے روسی وزیر خارجہ کے بیان کو مستردکرتے ہوئے کہا ہے کہ اس حوالے سے افغان قیادت کا اعتمادحاصل ہے اور2014میں انخلاء کا منصوبہ مناسب غوروفکر کے بعدترتیب دیا گیا ہے۔ ادھر آسٹریلیا نے یوٹرین لیتے ہوئے ایک باپھر کہا ہے کہ وہ اپنی فوجیں 2014ء تک افغانستان میں موجود رکھیں گے۔ دریں اثناء افغان طالبان نے مبینہ جنگجوؤں کی لاشوں کے ساتھ امریکی فوجیوں کی 2سال پرانی ان تصاویرکی مذمت کرتے ہوئے اسے سفاکانہ اورغیر انسانی فعل قراردیا ہے اور بدلہ لینے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ افغان صدرحامد کرزئی نے امریکی فوجیوں کی جانب سے ایک بار پھر افغانوں کی لاشوں کی بے حرمتی کا اسکینڈل منظرعام پر آنے کے بعدجمعرات کو ان تصاویر کی مذمت کرتے ہوئے انہیں غیرانسانی اوراشتعال انگیزکارروائی قراردیا اور کہا ہے کہ اس طرح کے تکلیف دہ تجربات سے بچنے کا واحد حل یہ ہے کہ افغانستان سے غیر ملکی افواج کے انخلاء کے عمل کو تیزتر کردیا جائے تاکہ سیکورٹی کی ذمہ داریاں افغان افواج کو منتقل کی جاسکیں۔ فرانسیسی خبررساں ادارے کے مطابق اخبارلاس اینجلس ٹائمز میں شائع کی گئی 2010کی ان تصاویرمیں امریکی فوجیوں کو افغان جنگجوؤں کی لاشوں کے ساتھ تصویرکھینچواتے ہوئے دکھایاگیا ہے،ان میں سے ایک فوجی نے ایک لاش کا ہاتھ اپنے کندھے پر ڈال کر تصویربنوائی ہے۔امریکی وزیردفاع لیون پنیٹانے فوجیوں کے خلاف تحقیقات کرنے کا وعدہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس واقعے میں ملوث فوجیوں کو سزادی جائے گی تاہم انہوں نے افسوس ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اخبارنے یہ تصویریں امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کی خواہشات کے خلاف شائع کی ہیں ،جبکہ لیون پنیٹا نے خبردارکیا ہے کہ ان تصاویر کا فوری طورپر پرتشددردعمل ہوسکتا ہے۔ دریں اثنا امریکی صدر بارک اوباما نے کہا ہے کہ افغانستان میں مارے جانیوالے طالبان کی لاشوں کیساتھ بے حرمتی کرنیوالے فوجیوں کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہئے۔ادھر آسٹریلیا نے جمعرات کو افغانستان میں طالبان عسکریت پسندوں کی باقیات کے ساتھ امریکی فوجیوں کی تصاویر کو قابل نفرین قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ یہ اتحادی دستوں کی روایات کے خلاف ہے۔یہ تصاویر 2010ء میں لی گئیں اور بدھ کو لاس اینجلس ٹائمز نے شائع کی تھیں۔ علاوہ ازیں افغانستان کے طالبان نے جمعرات کے روز امریکی فوجیوں کی ان تصاویر کی مذمت کی ہے جن میں یہ فوجی جنگجوؤں کے لاشوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان 2سال پرانی تصاویر کو غیرانسانی قرار دیتے ہوئے بدلہ لینے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی فوج کی قیادت میں اتحادی افواج آئندہ آنیوالے ہفتوں میں ایک بڑے آپریشن کی تیاری کررہی ہیں جو افغان دارالحکومت کابل کو طالبان سے محفوظ بنانے کیلئے ممکنہ طور پر ایک فیصلہ کن کارروائی ہوگی۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی اخبار لاس اینجلس ٹائمز میں جاری کی گئی تصاویر میں امریکی فوجیوں کو افغانستان میں طالبان اور خودکش حملہ آوروں کی لاشوں کیساتھ بے حرمتی کرتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔ترجمان وائٹ ہاؤس جے کارنے کی جانب سے بیان کے مطابق صدر نے اس اقدام کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ جو بھی امریکی فوجی اس واقعے میں ملوث ہیں‘ ان کو کیفرکردار تک پہنچایا جانا چاہئے۔یہ تصاویر 2010ء کی ہیں ۔ آسٹریلوی وزیر دفاع اسٹیفن اسمتھ نے بھی طالبان کی لاشوں کے ساتھ امریکی فوجیوں کی تصاویر کی شدیدمذمت کرتے ہوئے اسے انتہائی قابل نفرت عمل قراردیا ہے۔ 

0 comments:

Post a Comment