Like us

Receive all updates via Facebook. Just Click the Like Button Below...

Follow me on Social Networks

Add this !

Monday, April 30, 2012

TITANIC (An Austrailian Rich Person Going to built an other TITANIC)

alt

آسٹریلیا کے امیر ترین افراد میں سے ایک کلائیو پامر نے اعلان کیا ہے کہ وہ سو برس قبل سمندر برد ہوجانے والے شہرہ آفاق ٹائٹینک بحری جہاز کی طرز پر ٹائٹینک دوئم تیار کریں گے۔پامر کے مطابق یہ بحری جہاز بالکل ٹائٹینک کی طرز پر بنایا جائے گا اور یہ اپنا پہلا سفر سن دو ہزار سولہ میں برطانیہ سے نیویارک کی طرف کرے گا۔ خیال رہے کہ پہلے ٹائٹینک نے بھی اپنا اولین سفر برطانیہ سے نیویارک ہی کی جانب کیا تھا، تاہم ایک برفانی تودے سے ٹکرا کر یہ جہاز اور اس کے بیشتر مسافر ڈوب گئے تھے۔ ہالی وڈ کے معروف ہدایت کار جیمز کیمرون نے اس موضوع پر ٹائٹینک نام کی ایک فلم بھی بنائی تھی جسے عالمگیر شہرت حاصل ہو ئی تھی۔کلائیو پامر کے مطابق یہ بحری جہاز ایک چینی کمپنی کے تعاون سے تعمیر کیا جائے گا۔ وہ اس بارے میں کہتے ہیں، ’یہ اصل ٹائٹینک ہی کی طرح شاندار ہوگا تاہم اب اسے اکیسویں صدی کی ٹیکنالوجی اور جدید حفاظتی نظام سے لیس کیا جائے گا۔پامر، جن کا تعلق کان کنی کے شعبے سے ہے، کہتے ہیں کہ انہوں نے چینی نیوی کو دعوت دی ہے کہ وہ ٹائٹینک دوئم کے ساتھ نیو یارک تک کا سفر کرے۔پامر کی جانب سے یہ اعلان پیر کے روز سامنے آیا ہے۔ اس برس پندرہ اپریل کو ٹائٹینک کے سمندر برد ہونے کے سو سال مکمل ہونے کی یاد منائی گئی تھی۔ پامر کا کہنا ہے کہ ان کا یہ نیا جہاز بنانے کا مقصد ان خواتین و حضرات کو خراج عقیدت پیش کرنا ہے جنہوں نے اصلی ٹائٹینک پر کام کیا تھا۔ ’’ان لوگوں نے ایک ایسا کام کیا تھا جس کو سو سال بعد بھی اسی دلچسپی کے ساتھ یاد کیا جاتا ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ یہی سوچ آئندہ سو سال بھی جاری رہے۔ٹائٹینک کو وائٹ اسٹار لائن کمپنی نے تعمیر کیا تھا جو کہ سو برس پہلے دنیا کی سب سے بڑی بحری کمپنی تھی۔ پامر کی کمپنی کا نام بلیو اسٹار لائن ہے۔ ٹائٹینک دوئم اپنے پیش رو کی طرح دو سو ستر میٹر لمبا، ترپن میٹر اونچا اور چالیس ہزار ٹن وزنی ہوگا۔ اس جہاز میں آٹھ سو چالیس کمرے ہوں گے۔ پامر نے یہ نہیں بتایا کہ اس جہاز کی تعمیر میں کتنی لاگت آئے گی۔

0 comments:

Post a Comment